23 دسمبر، 2010، 12:12 PM

احمدی نژاد اور اردوغان کے درمیان باہمی روابط پر ایک گھنٹے تک گفتگو

احمدی نژاد اور اردوغان  کے درمیان باہمی روابط پر ایک گھنٹے تک گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے ایک گھنٹے تک دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد ترکی کے شہر استنبول میں اکو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات ترکی پہنچے ، جہاں آج ایرانی صدر نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک گھنٹے سے زیادہ تک باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیکال کیا ہے دونوں رہنماؤں نے باہمی؛ روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے  پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی روابط دونوں قوموں کے مفاد میں ہیں۔

News ID 1215996

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha